17 مئی 2010 - 19:30

قطرکے سربراہ نے زوردے کر کہاہے کہ وہ کسی بھی حکومت کو اسلامی جمہوریہ ایران اورقطر کےتعلقات میں مداخلت نہيں کرنےدیں گے ۔

شیخ حمد بن جاسم بن جابرآل ثانی نے دوحہ میں ایران کےوزیرداخلہ مصطفی محمد نجار سےملاقات ميں ایران وقطر کےدرمیان ہونےوالے معاہدے پرخوشی کااظہار کرتےہوئے اسے دونوں ملکوں کےدرمیان تعاون کی سمت ایک قدم قراردیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کےتعلقات بالخصوص اقتصادی شعبےمیں زيادہ سےزیادہ فروغ پائيں گے۔قطر کےوزیرا‏عظم نےاس ملاقات میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتےہوئے کہاکہ ایران کےپرامن ایٹمی حقوق پورے کئے جانے چاہئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ نےایران اورقطر کے درمیان سیکورٹی تعاون کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ عالم اسلام میں سیکورٹی کو ایک اسٹریٹیجک معاملہ کے طورپرلیا جانا چاہئے ۔محمد نجار نےاغیاراورقابضوں کوعلاقے میں بدامنی کا باعث قراردیتےہوئے کہاکہ خلیج فارس کےممالک ایک دوسرے کےتعاون سے علاقے میں مقامی اورمکمل سیکورٹی قائم کرناچاہئے جس کی ایک مثال ایران اورقطر کےدرمیان ہونےوالاتعاون ہے۔

..........

/110